جنرل باجوہ کے حوالے سے مجھ سے غلط بیان منسوب کیا گیا: صدر مملکت

جنرل باجوہ کے حوالے سے مجھ سے غلط بیان منسوب کیا گیا: صدر مملکت
سورس: File

اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ اور ان کی ٹیم کی سینیٹ میں مبینہ مدد کے حوالے سے ان سے غلط منسوب بیان کا نوٹس لے لیا ۔

ایوان صدر کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا  ہے کہ  صدر مملکت کا سابق آرمی چیف سے متعلق بیان خود ساختہ اور من گھڑت ہے۔ بیان کو سیاق و سباق کے حوالے سے نقل کیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا تھا کہ صدر مملکت نے کراچی میں  صحافیوں، کاروباری برادری کے رہنماؤں ،غیر ملکی سفارت کاروں اور اپنے اعزاز میں عشائیے سے خطاب کرتے کہا تھا کہ جنرل باجوہ اور ان کی ٹیم نے انتخابات اورسینیٹ میں پی ٹی آئی کی مدد کی ۔ نئے آرمی چیف سے آڈیوز اور ویڈیوز رکوانے اور نیوٹرل رہنے کیلئے بات کی ہے۔ عمران خان اور وفاقی حکومت کو انتخابات اپریل کے آخر یا مئی میں کرانے کی زبانی تجویز دی ہے۔ 

  

انہوں نے کہا کہ نئی شروعات کیلئے ماضی کو بھول جائیں اور معاف کردیں، عمران کو پریشان ہونا چاہیے الیکشن اکتوبر میں ہونگے یا نہیں،حکومت اور اپوزیشن کو تجویز دی اپریل یا مئی میں کرا لیں ۔ نیب کے معاملات میں بہت زیادہ مداخلت تھی، ملک میں کسی کو بھی صرف الزام کی بنیاد پر جیل میں ڈالنا بہت ہی آسان،اداروں اور عدلیہ نے اپنا کردار ادا نہیں کیا۔

مصنف کے بارے میں