میلبورن ٹیسٹ : جنوبی افریقا کی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف پہلی اننگز میں 189 رنز پر آؤٹ

میلبورن ٹیسٹ : جنوبی افریقا کی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف پہلی اننگز میں 189 رنز پر آؤٹ
سورس: Twitter

میلبورن : آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان تین میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز جنوبی افریقا کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 189 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

جنوبی افریقا کی طرف سے مارکو جانسن 59 اور کائل ورینی 64 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔  کپتان ڈین ایلگر 26 ، ساریل ایروی 18 ،تھیونس ڈی بروئن12 ، کھایا زونڈو 5، تیمبا بووما 1 اور اینرچ 1 رن کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔  کینگروز باؤلرز کی عمدہ باؤلنگ کے باعث پروٹیز ٹیم کے 6 کھلاڑی ڈبل ڈیجٹ بھی عبور نہ کر سکے۔

آسٹریلیا کی طرف سے کیمرون گرین نے 5،مچل سٹارک نے دو جبکہ نیتھن لائن اورسکاٹ بولانڈ نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی ۔ آسٹریلیا نے پہلے روز کھیل کے اختتام پر 1 وکٹ کے نقصان پر 45 رنز بنا لیے۔ ڈیوڈ وارنر 32 اور مارنس لبوشین 5 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں ۔

 کینگروز کو پروٹیز ٹیم کی اننگز کا سکور برابر کرنے کے لئے مزید 144 رنز کی ضرورت ہے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے کگیسو ربادا ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

مصنف کے بارے میں