ترک صدر طیب اردوان یکم مارچ سےپاکستان کا دورہ کریں گئے

ترک صدر طیب اردوان یکم مارچ سےپاکستان کا دورہ کریں گئے

انقرہ:ترک صدارتی محل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر طیب اردوان اسلام آباد میں منعقد ہونے والے اقتصادی تعاون کی تنظیم کے13 ویں سمِٹ میں شرکت کی غرض سے یکم مارچ کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔ترک صدر سمِٹ سے خطاب کریں گے اور شرکاء لیڈروں سے مذاکرات کریں گے۔
مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات سمیت علاقائی و بین الااقوامی پیش رفت کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائیگا۔سمٹ میں یوریشیا کے جغرافیے کے اہم اقتصادی تعاون میکانزم کو تشکیل دینے والی اقتصادی تعاون تنظیم کے آئندہ کے دس برسوں سے متعلق پیش نظر کو منظر عام پر لانے والے وسیع پیمانے کے فیصلوں کے اعلان کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔