سعودی بادشاہ شاہ سلمان آج سے ایشیاء کا طویل دورہ شروع کر رہے ہیں

سعودی بادشاہ شاہ سلمان آج سے ایشیاء کا طویل دورہ شروع کر رہے ہیں

ریاض :اقتصادی سرمایہ کاری مضبوط کرنے اور تجارت بڑھانے کے لیے سعودی بادشاہ ایشیائی ممالک کا دورہ کررہے ہیں ۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق، 1500افراد پر مشتمل وفدکے ہمراہ شاہ سلمان کی پہلی منزل ملائشیا ہوگی جہاں وہ تین روزہ قیام کریں گے ۔شاہ سلمان پہلی مارچ سے نو مارچ تک انڈونیشیا کا دورہ کریں گے ،سیاحتی مقام بالی میں بھی وقت گزاریں گے۔
اس کے بعد شاہ سلمان کی اگلی منزل جاپان ہوگی ،،جہاں تین روزہ قیام ہوگا۔سعودی بادشاہ چین کا دورہ بھی کریں گے اور دو ہفتے مالدیپ میں گزاریں گے۔اس دورے کے دوران کئی معاہدے بھی کیے جائیں گے-