کراچی میں مردہ جانوروں کے گوشت کی فروخت کا انکشاف

کراچی میں مردہ جانوروں کے گوشت کی فروخت کا انکشاف

کراچی : لاہور میں تو گدھے کا گوشت بکنے کے کئی واقعات دیکھے جا چکے ہیں ۔ تاہم گوشت کے سلسلے میں کراچی بھی پیچھے نہیں ہے ۔کراچی میں مردہ جانوروں کے گوشت کے فروخت کا انکشاف ہوا ہے۔ ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن نے میئر کراچی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن کی جانب سے میئر کراچی کو خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شہر میں کے ایم سی افسران کی پشت پناہی میں مردہ جانوروں کا گوشت فروخت کیا جارہا ہے ۔

خط میں کہا گیا کہ کے ایم سی کے افسران کو سیاسی پشت پناہی حاصل ہے۔لکے گئے خط میں بھینس کالونی میں غیر قانونی ذبح خانوں کی موجودگی سے متعلق بھی بتایا گیا ہے ۔

صدر کیٹل فارمرز شاکر عمر نےبھینس کالونی سے غیر قانونی ذبح خانے ختم کرانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے بیمار جانوروں کو تلف کرنے کا کوئی نظام بنایا جائے۔بیمار جانور ذبح ہونے سے بیماریاں پیدا ہوتی ہیں۔