پاکستان کو چھٹا بڑا خطرہ کہنے سے متعلق خبروں میں صداقت نہیں، پینٹا گون

پاکستان کو چھٹا بڑا خطرہ کہنے سے متعلق خبروں میں صداقت نہیں، پینٹا گون

واشنگٹن: امریکی وزارت دفاع نے پاکستان کو امریکا کیلئے بڑے خطرے والی خبروں کی تردید کر دی۔ خبروں کے مطابق جب جنرل جوزف ڈنفورڈ سے پاکستان اور امریکا کے پیچیدہ تعلقات کے بارے میں پوچھا گیا تو اُن کا کہنا تھا کہ اگر امریکا کو درپیش پانچ بڑے خطرات میں اضافے کا خدشہ ہو تو کیا چھٹا خطرہ پاکستان سے ہو سکتا ہے۔

جواب میں امریکی وزارت دفاع نے ایسی خبروں کی واضح تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان میں کوئی حقیقت نہیں پاکستان اور امریکا کے تعلقات لگ بھگ سات دہائیوں پر محیط ہیں اور ان میں اتار چڑھاؤ آتا رہا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں