لنڈسے لوہان کا نسل پرستانہ رویے پر دکھ کا اظہار

لنڈسے لوہان کا نسل پرستانہ رویے پر دکھ کا اظہار

لندن: قرآن مجید کا ہر روز مطالعہ کرنے والی امریکی اداکارہ لنڈسے لوہان کو اسلام سے قربت رکھنے پر نسل پرستانہ رویے پر حیران رہ گئی۔ برطانوی ٹی وی پروگرام میں اداکارہ نے امتیازی سلوک پر دکھ کا اظہار کیا۔ گلوکارہ کہتی ہیں کہ نسل پرستانہ رویے سے انہیں اندازہ ہوا کہ اسکارف پہننے والی مسلمان خواتین کے ساتھ کیسا برا سلوک کیا جاتا ہے۔

واضح رہے گزشتہ دنوں لندن میں ہیتھرو ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے اداکارہ لنڈسے لوہان کو روک کر حجاب اُتارنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ یاد رہے اداکارہ کا ٹوئٹر پر مداحوں سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ اسلام کے بارے میں پڑھ رہی ہیں تاہم انہوں نے اب تک اس مذہب میں تبدیل ہونے کے بارے میں نہیں سوچا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں