امریکا ،ڈیموکریٹک پارٹی الیکشن میں تاریخ رقم، وائس چیئرمین مسلمان منتخب

واشنگٹن : امریکا کی ڈیموکریٹک پارٹی نے جماعتی الیکشن میں تاریخ رقم کردی، پارٹی الیکشن میں پہلی بار ہسپانوی امریکی ٹوم پیریز چیئرمین ، اور کیتھ الیسن پہلے مسلمان وائس چیئرمین منتخب کرلئے گئے ۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹوم پیریز پہلے ہسپانوی نژاد امریکی ہیں جو چیئرمین اورکیتھ الیسن پہلے مسلمان ہیں جو وائس چیئرمین منتخب ہوئے ہیں ۔ الیکشن نتائج کے مطابق ووٹنگ کےپہلےمرحلےمیں پیریز کو213 اورالیسن کو200ووٹ ملے، دوسرےمرحلےمیں پیریز کو 235، الیسن کو200ووٹ ملے ۔