بھارتی فورسز کی کھوئی رٹہ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ، 4 افراد زخمی

 بھارتی فورسز کی کھوئی رٹہ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ، 4 افراد زخمی

لاہور: طاقت کے نشے میں بد مست بھارت پاگل ہو گیا۔ بھارتی فوج نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے ضلع بھمبر کے کھوئی رٹہ سیکٹر میں گاؤں چتر کو نشانہ بنایا۔ بھارتی فورسز نے بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی جس سے دو بچیاں اور دو خواتین زخمی ہو گئیں۔

پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے دشمن کی بندوقیں خاموش کروا دیں۔

واضح رہے اس سے پہلے بھی بھارتی فورسز نے آزاد کشمیر کے ضلع بھمبر کے کھوئی رٹہ سیکٹر میں متعدد بار بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کر چکا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں