اردن کی مسلح افواج کا ایف سولہ طیارہ گر کر تباہ

اردن کی مسلح افواج کا ایف سولہ طیارہ گر کر تباہ

اسلام آباد:  اردن کی مسلح افوج کا  ایف سولہ لڑاکا طیارہ فنی خرابی کے باعث سعودی عرب کے صوبے نجران میں گر کر تباہ ہو گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اردن کی مسلح افواج کی جنرل کمان کے ذمے دار عسکری ذریعے نے بتایا کہ حادثے میں طیارے کا ہوا باز محفوظ رہا۔

عسکری ذریعے کا کہنا تھاکہ سعودی عرب کی اراضی میں گرنے والا اردن کی رائل ایئرفورس کا مذکورہ ایف سولہ طیارہ سعودی عرب کے زیر قیادت عرب فوجی اتحاد کے مشن میں شریک تھا۔

طیارے کا ہوا باز فرسٹ لیفٹننٹ عدنان نعیم عبدالعزیز نباص پیرا شوٹ کے ذریعے چھلانگ لگا کر سعودی عرب کی سرزمین پر اتر گیا۔ اردنی ہوا باز وطن واپس لوٹ گیا ۔