خوبصورت لڑکی خوبصورتی کے باعث نوکری سے فارغ

خوبصورت لڑکی خوبصورتی کے باعث نوکری سے فارغ

لندن:عام طور پر لوگ سمجھتے ہیں کہ ٹی وی چینلز پٌر ملازمت کے لیے خواتین کو خوبصورت ہونا ضروری ہوتا ہے لیکن ایسے افراد کی غلط فہمی  برطانیہ کے نجی ٹی وی چینل نے دور کر دی ہے۔چینل خاتون سٹاف کو صرف اس لیے نوکری سے نکال دیاکیوں کہ وہ بہت خوب صورت تھی۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق 24 سالہ ایما ہلس نے لندن کے ایک ٹی وی چینل میں نوکری کے لیے درخواست دی جو منظور کرلی گئی۔ وہ نوکری میں پہلے دن نوبجے پہنچیں اور اپنے کام سے متعلق معلومات لینے لگیں۔اس دوران انہیں ایک پیغام موصول ہوا کہ اس ادارے کو ان کی ضرورت نہیں۔

وہ فوراً اپنے لائن منیجرکے پاس پہنچیں تو انہوں نے پوچھا کہ کیا آپ کوئی ماڈل ہیں ؟ انہوں نے مزید سوال کئے کہ آپ کو تو کیٹ واک کرنی چاہئے یا کسی ادارے کے فرنٹ ڈیسک پر ہونا چاہئے تھا۔ایما نے بتایا کہ وہ پہلے بھی کئی اداروں میں کام کر چکی ہیں مگر کبھی کسی نے انہیں اس لیے نہیں برخاست کیا کیوں کہ وہ اچھی لگتی ہیں۔

تاہم اس ادارے نے ایما کے منیجر کو نوکری سے برطرف کر دیا۔ ادارے کے مالک ایڈم لک ویل کا کہنا تھاکہ ایما کو اس طرح نوکری سے نکالنا ایک غلط عمل تھا۔