ملائیشیا کی تحقیقات میں عدم تعاون پر شمالی کوریا کے سفیر کو وارننگ

ملائیشیا کی تحقیقات میں عدم تعاون پر شمالی کوریا کے سفیر کو وارننگ

کوالالمپور:ملائیشیا نے شمالی کوریاکے سفیر کو کم جونگ نام کے قتل کے معاملے کی تحقیقات میں تعاون نہ کرنے پر وارننگ دے دی ۔دوسری جانب کم جونگ نام قتل کے سلسلے میں گرفتار انڈونیشی خاتون نے کہاہے کہ انہیں یہ ’شرارت‘ کرنے کے لیے صرف 90 ڈالر کی رقم دی گئی تھی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ملائیشیاحکام نے ایک بیان میں کہاکہ کم جونگ نام کے قتل کے سلسلے میں مطلوب شمالی کوریا کے سفارت کار نے تعاون نہ کیا تو ان کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کئے جاسکتے ہیں۔
ملائیشیا حکام کا مزید کہناتھاکہ شمالی کوریا کے سفارت کار ہیون کوانگ سانگ اگر تفتیش میں تعاون نہیں کریں گے تو دوسرے مرحلے میں ان کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ جاری کئے جائیں گے۔ملائیشین پولیس نے قتل میں ملوث 8 شمالی کورین افراد پر شک ظاہر کیا ہے ،جس میں سے 4 اپنے ملک واپس جا چکے ہیں۔