آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ، اظہر علی اور یونس خان ٹاپ 10 میں شامل

دبئی: نئی رینکنگ کے مطابق بلے بازوں کی فہرست میں آسٹریلوی کپتان سٹیو سمتھ پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔ بھارتی کپتان ویرات کوہلی دوسرے، انگلینڈ کے جو روٹ تیسرے نمبر پر جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے۔

پاکستان کے اظہر علی ساتویں، یونس خان آٹھویں، جنوبی افریقہ کے کوانٹن ڈی کوک نویں اور جنوبی افریقہ ہی کے اے بی ڈویلیئرز دسویں نمبر پر ہیں۔

باؤلرز کی فہرست میں بھارت کے روی چندرن ایشوین کی اجارہ داری برقرار ہے جبکہ آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ نے بھارت کے رویندرا جڈیجہ سے دوسری پوزیشن چھین لی تاہم اس فہرست میں کوئی بھی پاکستانی باؤلر جگہ نہیں بنا سکا۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں