مقبوضہ کشمیر ایک اور بھارتی فوجی کی خودکشی،تعداد 378ہو گئی

مقبوضہ کشمیر ایک اور بھارتی فوجی کی خودکشی،تعداد 378ہو گئی

سرینگر :مقبوضہ کشمیر ضلع پونچھ کی تحصیل   نڈھر کے علاقے منکوٹ میں قائم فوجی کےکیمپ میں بھارتی فوجی نے اتوار کی صبح اپنی سروس رائفل سے خود پر گولی چلاکر خود کشی کرلی۔کشمیر   میڈیا سروس کے مطابق 200  بٹالیںں سے تعلق رکھنے والے بارڈر سکےورٹی فورس کےایک  اہلکار نے ضلع میں  منکوٹ سب سےکٹر کی سوناوالی گلی پوسٹ پر خود پر گولی چلاکر خودکشی کرلی۔
ہلاک ہونے والے اہلکار کی شناخت سپاہی پرےمود کمارکے طورپر ہوئی ہے۔ خودکشی کی  عدم اطیمنان ہے۔ اس ہلاکت سے جنوری 2007ءسے مقبوضہ کشمیر  خودکشی کرنے والے بھارتی فوجی اور پولیس اہلکاروں کی تعداد 378 تک پہنچ گئی ہے۔ ادھرمقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس کے ہاتھوں نوجوانوں کی گرفتار ی کے خلاف اتوار کو دوسرے دن بھی پلوامہ قصبے میں ہڑتال کا سلسلہ جاری رہا۔

بھارتی پولیس نے پلوامہ کے مختلف علاقوں سے کئی نوجوانوںکو مختلف جھوٹے مقدمات میں گرفتار کیا ہے جن میں سے ایک کا نام بلال احمد بتایا جاتا ہے ۔ 26سالہ اس نوجوان کو پلوامہ کے علاقے وسبگ سے چھاپے کے دوران گرفتار کیا گیا۔ قصبے میں تمام دکانیں اور کاروباری مراکز بند رہے جبکہ سڑکوں پر ٹریفک معطل تھی۔