نثار سچی بات کرتے ہیں جو بلاول کے بابا کو بُری لگتی ہے، طلال چودھری

نثار سچی بات کرتے ہیں جو بلاول کے بابا کو بُری لگتی ہے، طلال چودھری

اسلام آباد: آئینہ دکھایا تو برا مان گئے، پیپلزپارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو کی تنقید پر طلال چودھری کا تبصرہ۔ کہتے ہیں چودھری نثار سچی بات کرتے ہیں جو بلاول کے بابا کو بری لگتی ہے۔ انہوں نے امن وامان کے حوالے سے وفاق کی خدمات گنوائیں اور کہا کہ کراچی آپریشن کی ذمہ داری ہم نے اپنے کندھوں پر اٹھا رکھی ہے۔

دھماکے کے بعد کے اقدامات بھی سیہون میں میٹنگ کا نتیجہ ہیں۔ طلال چودھری نے بیڈ گورننس، لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی کو پیپلز پارٹی کا تحفہ قرار دیدیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ مسلم لیگ ن کی حکومت کی کارکردگی ہے کہ آج پوری دنیا پاکستان کی معیشت میں بہتری کا اعتراف کر رہی ہے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں