ڈاکٹر ذاکر نائیک نے سوالات کا جواب دینے کا فیصلہ کر لیا

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے سوالات کا جواب دینے کا فیصلہ کر لیا

نئی دہلی:  بھارت میں منی لانڈرنگ کے کیس میں مطلوب معروف سکالر  ڈاکٹرذاکر نائیک اپنے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں بھارتی حکام کےسوالات کےجواب دینےکوتیار ہوگئے ہیں ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ذاکر نائیک نے اپنے وکیل کے ذریعے بھارتی حکام کا سوالنامہ مانگا ہے،ان کے وکیل کے مطابق ذاکر نائیک انٹرنیٹ پرسوالوں کےجواب دینے کوتیارہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نےمنی لانڈرنگ کیس میں ذاکرنائیک کوطلب کررکھاہے ، ذاکر نائیک اوران کی اسلامک ریسرچ فاونڈیشن پرغیر قانونی سرگرمیوں کا الزام ہے۔