عرفان اللہ مروت کی پیپلز پارٹی میں شمولیت پر تنازع کھڑا ہو گیا

عرفان اللہ مروت کی پیپلز پارٹی میں شمولیت پر تنازع کھڑا ہو گیا

کراچی: ملین ڈالر کے سوال کا جواب آ گیا۔ عرفان اللہ مروت پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے سے صاف مکر گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ آصفہ اور بختاور بھٹو تو ان کی بیٹیوں جیسی ہیں ساری شرارت سعید غنی کی ہے۔ مخالفت کی وجہ بھی بیان کر دی۔ سعید غنی کو عرفان اللہ مروت کی ذہنی حالت پر شبہ۔

کہتے ہیں عرفان اللہ مروت طویل عرصے سے پارٹی قیادت سے رابطہ کر رہے ہیں لیکن وہ پارٹی میں شامل نہیں ہو رہے۔ اس سے پہلے مولاب خش چانڈیو نے بھی عرفان اللہ مروت کی پیپلزپارٹی میں شمولیت سے متعلق لاعلمی کا اظہار کیا۔

دبے دبے الفاظ میں ان کی حمایت بھی کر دی۔ ان کا کہنا تھا کہ توبہ کے دروازے کبھی بند نہیں ہوتے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں