فرانسیسی صدر کی ٹرمپ کو انوکھی پیش کش

فرانسیسی صدر کی ٹرمپ کو انوکھی پیش کش

فرانس:امریکی صدر نے جب سے عہدہ صدارت سنبھالا ہے روز کسی نہ کسی طرح موضؤع بننا معمول بن گیاہے ۔ امریکی صدر کی جانب سے عجیب وغریب حرکات اور احکامات دیکھنے کو ملتے ہیں ۔

 فرانسیسی صدر نے امریکی صدر کی پیرس کے حالات پر نکتہ چینی کے جواب میں کہاہے کہ پیرس کیسا ہے دیکھنا ہے تو ڈزنی لینڈ آجائیں، فرانسیسی صدر نے ڈونلڈٹرمپ کو ڈزنی لینڈ کے فری ٹکٹ بھیجنے کی  بھی پیشکش کردی ہے۔

سوئیڈن میں حالات خراب ہیں،جرمنی میں دیکھو کیا ہورہا ہے ، پیرس پہلے جیسا پیرس نہیں رہا، نئے امریکی صدر دنیا کو کس نظر سے دیکھ رہے ہیں دنیا اس سے متفق نہیں، پہلے سوئیڈن پرتبصرے کے جواب میں سوئیڈش وزیر اعظم نے مسٹر ٹرمپ کوشٹ اپ کال دی اور اب پیرس پر تنقیدکے ردعمل میں فرانسیسی صدر نے امریکی صدر کو ڈزنی لینڈکا ٹکٹ خریدکرتحفہ دینے کا طنز یہ جواب دیا ہے۔

مسٹرٹرمپ فرانسیسی صدر کے ٹکٹ پر ڈزنی لینڈ آئینگے یا نہیں یہ تو وقت بتائے گا لیکن جاگتے رہیے کیونکہ مسٹرٹرمپ مسٹراولاند کی آفر پر جلدٹوئٹ کرنےوالے ہیں