اداکارہ نیلم منیر کی ایک اور ویڈیو منظرعام پر آ گئی، سوشل میڈیا پر پھر طوفان برپا ہو گیا

اداکارہ نیلم منیر کی ایک اور ویڈیو منظرعام پر آ گئی، سوشل میڈیا پر پھر طوفان برپا ہو گیا

اداکارہ نیلم منیر کی ایک اور ویڈیو منظرعام پر آ گئی، سوشل میڈیا پر پھر طوفان برپا ہو گیا

لاہور :  اداکارہ نیلم منیر ایک اور ویڈیو منظرعام پر آ گئی ہے اور اس بار بھی وہ ڈانس ہی کر رہی ہیں جس کے باعث سوشل میڈیا پر ایک بار پھر طوفان برپا ہو گیا ہے۔چند ہفتے قبل نیلم منیر کی ایک ویڈیو منظرعام پر آئی تھی جس میں وہ ایک گاڑی میں سفر کے دوران بھارتی گانے پر ڈانس کر رہی تھیں۔ اس ویڈیو کے منظرعام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر طرح طرح کے سوالات کئے جانے لگے جس پر اداکارہ کو خود میدان میں آنا پڑا اور وضاحت دی کہ وہ کچھ خاتون دوستوں کے ساتھ گاڑی میں سفر کر رہی تھیں اور اس دوران ہی یہ ویڈیو بنائی گئی، جبکہ کسی ایک لڑکی نے یہ ویڈیو لیک کر دی۔

اس بیان کے ساتھ ہی انہوں نے ان سب کیلئے خیر کی دعا کی بھی کی تھی جو ویڈیو بنانے کے وقت گاڑی میں موجود تھی۔ ان کے وضاحتی بیان کے بعد یہ معاملہ حل ہو گیا تاہم ابھی اسے کچھ زیادہ دیر نہیں گزری کہ ان کی ایک اور ویڈیو منظرعام پر آ گئی ہے۔ یہ ویڈیو کسی کمرے میں بنائی گئی ہے اور نیلم منیر ایک بار پھر ڈانس کے جوہر دکھا رہی ہیں تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ یہ ویڈیو کب اور کس جگہ بنائی گئی ہے۔