سعودی بادشاہ چار روزہ دورے پر ملائشیا پہنچ گئے

کوالالمپور : سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز ال سعود چار روزہ دورے پر ملائشیا پہنچ گئے، وہ تجارتی تعلقات اور سرمایہ کاری بڑھانے کے لئے ایشیائی ممالک کا دورہ کر رہے ہیں۔

سعودی بادشاہ چار روزہ دورے پر ملائشیا پہنچ گئے

کوالالمپور : سعودی بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز چار روزہ دورے پر ملائشیا پہنچ گئے، وہ تجارتی تعلقات اور سرمایہ کاری بڑھانے کے لئے ایشیائی ممالک کا دورہ کر رہے ہیں۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق شاہ سلمان ایشیا کے دورے پر سب سے پہلے ملائیشیا پہنچے جہاں ان کا زبردست استقبال کیا گیا اور گارڈ آف آنر بھی دیا گیا،سعودی بادشاہ انڈونیشیا، جاپان اور مالدیپ بھی جائیں گے، اس دورے کے دوران کئی معاہدے بھی کیے جائیں گے۔