افغانستان نے پاکستان پر الزام عائد کر دیا

اسلام آباد: افغان وزارت خارجہ نے افغانستان میں تعینات پاکستانی سفیر ابرار حسین کو طلب کرکے الزام عائد کر دیا اور کہا کہ پاکستان کی جانب سے سرحد پار شیلنگ کی جا رہی ہے، سرحد بند ہونے کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔

نجی چینل کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ شیلنگ میں پہل افغانستان نے کی اور پاکستانی چیک پوسٹوں پر حملہ کیا جس کے بعد پاکستان نے جوابی کارروائی کی، امن قائم کرنے کے لیے سرحد بند کرنا ناگزیر تھا۔
پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ سرحد بندکرنےکامقصدتھا کہ دہشت گرد پاکستان میں داخل نہ ہو سکیں، پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے اس لیے سرحدبند کرنے سے متعلق اقدامات کیے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بارڈر مینجمنٹ ضروری ہے، سرحد بند کرنے کا مقصد یہ بھی تھاکہ آپریشن کے باعث شدت پسند افغانستان سےشر انگیز کارروائیاں نہ کریں۔