لاہور:مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدرری شجاعت حسین نے پیپلز پارٹی کی جانب سے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت قبول کرلی ۔ پیپلزپارٹی نے فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کےمعاملے پر 4مارچ کو اسلام آباد میں آل پارٹیز کانفرنس کا اعلان کررکھا ہے ۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نئیر بخاری ، قیوم سومرو اورثمینہ گھرکی نے لاہور میں چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہٰی سے انکی رہائشگاہ پر ملاقات کی، وفد نے ق لیگی قیادت کو اے پی سی میں شمولیت کی دعوت دی جوچوہدری شجاعت حسین نے قبول کر لی۔