شاہد آفریدی اور اہلیہ کے مابین ٹویٹس کی سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی

لاہور: پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) میں گزشتہ روز پشاور زلمی کی شاندار فتح کے بعد اسٹار بلے باز شاہد خان آفریدی اور ان کی اہلیہ کے درمیان سو شل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹس کا تبادلہ ہوا جسے ان کے مداحوں نے بہت پسندیدگی کا مطاہرہ کرتے ہوئے وائرل کر دیا۔

ٹویٹر پر دونوں میاں بیوی کے درمیان یہ بات چیت نشر ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے اس کو وائرل کرنا شروع کر دیا ہے۔ شاہد آفریدی کی اہلیہ نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ الحمدللہ مجھے اپنے شوہر پر فخر ہے جبکہ آفریدی نے بھی اس ٹویٹ کے جواب میں کہا کہ مجھے آپ پر بھی فخر ہے۔ میں نے ہمیشہ 2 اننگز کھیلی ہیں جس میں ایک مداحوں کیلئے اور دوسری آپ کی خوشی کیلئے۔مداحوں کی جانب سے شاہد آفریدی اور ان کی اہلیہ کے درمیان محبت کے رشتے کو بہت سراہا جا رہا ہے۔