پاکستانی فلموں میں ماں اور بھابھی کا کردار ادا کروں گی، شبنم

لاہور: لالی ووڈ میں راج کرنے والی ماضی کی معروف اداکارہ شبنم ایک بار پھر پاکستانی فلموں میں کام کرنے پر تیارہیں۔ اداکارہ شبنم نے گزشتہ روز لاہور میں لٹریری فیسٹیول میں شرکت کر کے اس ادبی میلے کو چار چاند لگا دئیے۔

پاکستانی فلموں میں ماں اور بھابھی کا کردار ادا کروں گی، شبنم

لاہور: لالی ووڈ فلموں کی بدولت فلم انڈسٹری پر راج کرنے والی ماضی کی معروف اداکارہ شبنم ایک بار پھر پاکستانی فلموں میں کام کرنے پر تیارہیں۔ اداکارہ شبنم نے گزشتہ روز لاہور میں لٹریری فیسٹیول میں شرکت کر کے اس ادبی میلے کو چار چاند لگا دئیے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں سابق ہیروئن نے اپنی خواہش بھی بتا دی۔ ان کا کہنا تھا کہ کام کی پیشکش ہوئی تو وہ ماں اور بھابھی کا کردار بھی ادا کریں گی۔ان کا کہنا تھا کہ فنکار کا کوئی ملک ہوتا ہے نہ سرحد،پرستار کم نہیں ہوئے،پاکستان میں زندگی کے سنہرے دن گزارہیں ۔اداکارہ شبنم نے لٹریری فیسٹیول کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے پاکستان کا سافٹ امیج کھل کر دنیا کے سامنے آئے گا۔