وزیر اعظم کی صدارت میں قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس آج ہو گا

وزیر اعظم کی صدارت میں قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس آج ہو گا

اسلام آباد: وزیراعظم نے قومی اقتصادی کونسل کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا جبکہ اجلاس میں صوبائی وزرائے اعلی سمیت کونسل کے رکن، وفاقی اور صوبائی وزراء شریک ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے صدر ممنون حسین نے سندھ کے صوبائی وزیر منظور وسان کو قومی اقتصادی کونسل کا رکن مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق منظور وسان کو سابق صوبائی وزیر میر ہزار خان بجارانی کی جگہ قومی اقتصادی کونسل کا رکن مقرر کیا گیا اور کابینہ ڈویژن نے منظور وسان کی رکنیت کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ قومی اقتصادی کونسل 3 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی جبکہ آزاد کشمیر، فاٹا کے لئے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری کی حد میں اضافے کی سمری منظوری کے لئے پیش کی جائے گی۔

اجلاس میں رواں مالی سال کے وفاقی ترقیاتی بجٹ کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ 5 سالہ سماجی و اقتصادی مقاصد کے حصول کا منصوبہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے جبکہ بارہواں 5 سالہ منصوبہ 2018 تا 2023 پر مشتمل ہو گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں