پی ایس ایل 3:کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو پانچ وکٹوں سے شکست دیدی

پی ایس ایل 3:کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو پانچ وکٹوں سے شکست دیدی

دبئی:پاکستان سپر لیگ 3 کے ساتویں میچ میں ڈیرن سیمی کی پشاور زلمی کو کراچی کنگز نے پانچ وکٹوں سے شکست دیدی۔

تفصیلات کے مطابق دبئی میں کھیلے گئے ساتویں میچ میں کراچی کنگز نے باؤلرز کی شاندار کارکردگی کی بدولت فتح سمیٹ لی۔پشاورز لمی نے پہلے کھیلتے ہوئے 130 رنز بنائے اور 131 رنز کا ہدف کراچی کنگز نے آخری اوور میں حاصل کیا۔کراچی کنگز کی یہ دوسری فتح تھی اور وہ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہیں۔پشاور زلمی کی جانب سے کرس جارڈن اور ابتسام شیخ نے دو، دو جبکہ محمد اصغر نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔


51 گیندوں پر 71 رنز کی اننگز کھیلنے پر ڈوئن اسمتھ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔کراچی کنگز کی جانب سے محمد عامر اور شاہد آفریدی نے دو، دو جبکہ محمد عرفان جونیئر اور ٹائمل ملز نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔آج پی ایس ایل کا آٹھواں میچ لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلا جائے گا۔