رکن قومی اسمبلی میاں طارق نے مسلم لیگ ن چھوڑنے کا اعلان کر دیا

رکن قومی اسمبلی میاں طارق نے مسلم لیگ ن چھوڑنے کا اعلان کر دیا

گوجرانوالہ: گوجرانوالہ سے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی میاں طارق نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا جبکہ ان کے حلقہ کے 3 میونسپل کمیٹیوں اور 14 یونین کونسلز کے چیئرمینز نے بھی مسلم لیگ ن سے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔

گوجرانوالہ سے مسلم ن لیگ کے ایم این اے میاں طارق نے اپنی رہائش گاہ پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا۔

میاں طارق نے نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے پارٹی چھوڑنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ قیادت کی طرف سے نظر انداز کئے جانے پر پارٹی چھوڑی ہے جبکہ میاں طارق این اے 98 سے ن لیگ کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے تھے۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ میاں طارق جلد پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کریں گے اور وزیر دفاع خرم دستگیر کے مقابلے میں الیکشن لڑیں گے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں