امریکا کی متعدد ریاستوں میں شدید بارشوں اور طوفان کے باعث 5 افراد ہلاک

امریکا کی متعدد ریاستوں میں شدید بارشوں اور طوفان کے باعث 5 افراد ہلاک

ٹیکساس: وسط مغربی امریکی ریاستوں میں شدید بارشوں اور طوفان کے بعد متعدد علاقوں میں سیلابی صورت حال کا سامنا ہے جبکہ طوفان کے باعث مختلف حادثات میں 5 افراد ہلاک ہو گئے۔

کینٹکی، آرکنسا، ٹینیسی، مشی گن اور ٹیکساس سمیت دیگر ملحقہ ریاستوں میں بارشوں کے باعث طوفان نے تباہی مچا دی ہے۔ کئی علاقوں میں بارشوں کے بعد سڑکیں تالاب بن گئیں متعدد گاڑیاں پانی میں ڈوب گئیں جبکہ متاثرہ علاقوں میں سیکڑوں شہری گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہو گئے ہیں۔

شدید طوفانی ہواؤں کے باعث متعدد مکانات کو نقصان پہنچا اور کئی درخت جڑ سے اکھڑ گئے ۔ ریاست کینٹکی میں گورنر نے ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

نیشنل ویدر سروس نے وسط مغربی علاقوں میں آج بھی بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں