'جماعتوں اور اداروں میں منفی عناصر جمہوری نظام کو تباہ کرنا چاہتے ہیں'

'جماعتوں اور اداروں میں منفی عناصر جمہوری نظام کو تباہ کرنا چاہتے ہیں'

لاہور: سماجی رابطہ سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ سیاسی جماعتوں اور ریاستی اداروں میں موجود منفی عناصر جمہوری نظام کو تباہ کرنا چاہتے ہیں جب کہ مسلم لیگ (ن) اور اس کی حکومتوں کی کردار کشی کی مذموم مہم خشوع و خضوع کے ساتھ جاری ہے۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ مسلسل 70 برس جمہوریت پسندوں کو غدار اور چور قرار دے کر ملکی سالمیت کے لئے خطرہ قرار دیا گیا لیکن ہر بار عوام نے انہیں ہی ووٹ دیا اور اگر الیکشن ہوا تو اس بار بھی یہی ہو گا-

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ انصاف اور احتساب کے اداروں کے غیر قانونی استعمال سے بے چینی اور انتشار پھیل رہا ہے خدارا پاکستان کو چلنے دیا جائے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں