سعودی عرب کے دو بڑے شہروں جدہ اورریاض میں کل سے نئی بس سروس کا آغاز کر دیا جائےگا

سعودی عرب کے دو بڑے شہروں جدہ اورریاض میں کل سے نئی بس سروس کا آغاز کر دیا جائےگا

ریاض: ریاض اور جدہ شہروں میں کل منگل کو نئی پبلک ٹرانسپورٹ سروس شروع ہوگی۔

ریاض شہر میں ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور جدہ میں میٹرو جدہ کمپنی اسکی نگراں ہوگی۔ ایک اسٹیشن سے دوسرے اسٹیشن جانے کا کرایہ 3ریال ہوگا۔سعودی کابینہ نے 11صفر 1439ھ کو ”خط البلدہ“ کے نام سے معروف نجی بسوں کے چلانے پر پابندی عائد کردی تھی۔ کابینہ نے فیصلہ کیا تھا کہ جدہ اور ریاض میں پرانی خط والی بسوں کی جگہ نئی پبلک ٹرانسپورٹ بسیں چلائی جائیں۔

سعودی ٹرانسپورٹ اتھارٹی حکام کے مطابق نئی بسوں کے چلانے سے  جہاں سعودی شہریوں کو فائدہ ہو گا وہیں  غیر ملکی شہریوں کو بھی بڑے شہروں میں ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے میں آسانی ہو گی ۔

ملکی اور غیر ملکی شہریوں کو کم خرچ میں بہترین ٹرانسپور ٹ سروس فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے ۔