عمران خان مسلسل جھوٹ بولنے کے بجائے اپنی کارکردگی بتائیں، ترجمان پنجاب حکومت

عمران خان مسلسل جھوٹ بولنے کے بجائے اپنی کارکردگی بتائیں، ترجمان پنجاب حکومت

لاہور: پنجاب حکومت کے ترجمان نے کہا کہ ملتان میٹرو بس منصوبے میں کرپشن کے الزامات لگانے والی کمپنی کو چینی سیکیورٹی ریگولیٹری کمیشن نے بلیک لسٹ کر کے جرمانہ عائد کیا۔ عمران خان مسلسل جھوٹ بولنے کے بجائے اپنی کارکردگی بتائیں۔

ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں عمران خان کی کارکردگی صفر جمع صفر ہے اور سرکاری افسران پر بے بنیاد الزامات ان کی ذہنی پستی کا عکاس ہے۔ ملک احمد خان نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نیازی صاحب خاطر جمع رکھیں اور 2018 کے انتخابات ان کے لیے نوشتہ دیوار ہے۔

یاد رہے کہ عمران خان کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شہباز شریف کو ہم نے نہیں چین کی ایس ای سی پی نے پکڑا، فیصل سبحان نے ملتان میٹرو میں کرپشن سے متعلق وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف گواہی دی تو اسے غائب کر دیا گیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ چین کی ایس ای سی پی کے وفد نے فیصل سبحان کا انٹرویو کیا جنہوں نے بتایا کہ ملتان میٹرو کا پیسا شریف خاندان کے پاس جاتا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں