سینیٹ الیکشن، بیلٹ پیپرزپر انتخابی نشان نہیں امیدواروں کے نام درج ہونگے

سینیٹ الیکشن، بیلٹ پیپرزپر انتخابی نشان نہیں امیدواروں کے نام درج ہونگے

الیکشن کمیشن نے ارکان پارلیمنٹ کیلئے سینیٹ انتخابات کا نیا ہدایت نامہ جاری کر دیا جس کے مطابق سینیٹ الیکشن میں بیلٹ پیپرز پر انتخابی نشان نہیں صرف امیدواروں کے نام درج ہونگے۔

نواز شریف کی پارٹی صدارت سے نااہلی کے بعد لیگی امیدوار آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ سینیٹ انتخابات میں منتخب ہونے والے اراکین 11 مارچ کو حلف لیں گے۔

سبکدوش ہونے والے 52 سینیٹرز کا الودعی اجلاس مارچ کے دوسرے ہفتے میں ہونے کا امکان ہے جو رواں پارلیمانی سال کا آخری اجلاس ہو گا۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں