مسلم لیگ ن کے آخر سے نواز کا نام ہٹایا جائے، الیکشن کمیشن میں درخواست دائر

مسلم لیگ ن کے آخر سے نواز کا نام ہٹایا جائے، الیکشن کمیشن میں درخواست دائر

اسلام آباد: نواز شریف کی نااہلی کے بعد پارٹی کی رجسٹریشن ختم کرانے کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی گئی ۔۔ درخواست گزار کا موقف ہے  کہ پارٹی صدارت سے نااہلی کے بعد نواز کے نام سے پارٹی رجسٹرڈ نہیں رہ سکتی اورنااہل شخص کے نام پر پارٹی کی رجسٹریشن غیر قانونی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ نواز شریف کو پارٹی اجلاس کی صدارت سے بھی روکا جائے اور ان کے نام سے پارٹی کی رجسٹریشن ختم کی جائے کیونکہ نا اہل شخص کسی پارٹی کا رکن بن سکتا ہے نہ ہی کسی پارٹی کی قیادت کر سکتا ہے۔

یاد رہے 21 فروری کو سپریم کورٹ نے انتخابی اصلاحات ایکٹ کیس 2017 کے خلاف دائر درخواستوں کا فیصلہ سنایا۔ جس کے نتیجے میں سابق وزیر اعظم نواز شریف مسلم لیگ (ن) کی صدارت کے لیے بھی نااہل ہو گئے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں