عمران خان کا ولیمہ گزشتہ شب بنی گالا میں ہوگیا ،ذرائع

عمران خان کا ولیمہ گزشتہ شب بنی گالا میں ہوگیا ،ذرائع


اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا خاموشی سے نکاح کے بعد چپکے سے ولیمہ بھی ہوگیا اور پی ٹی آئی کے متوالے ولیمے میں شرکت کے حوالے سے انتظار ہی کرتے رہ گئے مگر کپتان نے ایک مرتبہ پھر سب کو خفیہ ولیمہ کرکے حیران کردیا۔

ذرائع کے مطابق سربراہ پی ٹی آئی نکا ح انتہائی خفیہ تو ولیمہ بھی ایسا کہ پڑوسیوں کوبھی خبر نہ ہوئی ، عمران خان کا ولیمہ گزشتہ شب بنی گالا میں ہوگیا جبکہ ولیمہ کی تقریب کا اہتمام سادگی سے کیاگیا گیا جس میں خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک اور دیگر رہنما ﺅں نے شرکت کی ۔

اس موقع پر عمران خان نے پارٹی رہنماﺅں کا اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی سے تعارف کرایا۔یاد رہے کہ رواں ماہ پی ٹی آئی سربراہ نے بشریٰ مانیکا سے نکاح کیا تھا ۔