پی ایس ایل 3 :آج لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے مابین میچ کھیلا جائیگا

پی ایس ایل 3 :آج لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے مابین میچ کھیلا جائیگا

دبئی:پاکستان سپر لیگ تھری میں آج ایک ہی میچ کھیلا جائیگا اور یہ میچ کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کی ٹیموں کے مابین ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کا میلہ زور و شور سے جاری ہے اور لاہور کے شائقین کو بے صبری سے انتظار ہے کہ ان کی ٹیم لیگ میں کھاتہ کھول دے مگردوسری جانب کراچی کے شائقین پراعتماد ہیں کہ ان کی ٹیم آج اپنا تیسرا میچ بھی جیتے گی۔

خیال رہے کہ کراچی کنگز نے عماد وسیم کی قیادت میں اب تک 2 میچ کھیلے ہیں اور دونوں میں ہی کامیابی حاصل کی ہے جبکہ لاہور قلندرز کی ٹیم رواں سیزن میں اب تک پہلی جیت کی تلاش کیلئے سرگرداں ہے۔