مہنگائی کی وجہ سے شادی نہیں کر پایا، سلمان خان

مہنگائی کی وجہ سے شادی نہیں کر پایا، سلمان خان

ممبئی: بالی ووڈ کے اداکار سلمان خان نے کنوارے رہنے کی وجہ بتا کر شائقین کو حیران کر دیا۔ ان نے بتایا کہ 52 سال تک شادی نہ کرنے وجہ مہنگائی ہے۔

ان کی حال ہی میں فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ نے  300 کروڑ روپے سے زائد  کا بزنس کیا ہے۔ مگر انہوں نے شادی پر کروڑوں روپے کے خرچے کو شادی نہ کرنے کا سبب بتایا ہے۔ 

انہوں نے مثال دی کہ ان کے والد نے صرف 180 روپے میں شادی کی، مگر اب شادیاں لاکھوں نہیں بلکہ کروڑوں روپے میں ہوتی ہیں۔

کروڑوں روپے کمانے والے اداکار کا کہنا تھا کہ وہ مہنگائی بڑھ جانے کے باعث شادی کا خرچہ برداشت نہیں کرسکتے۔