نیب کا اصل ٹارگٹ بیوروکریسی نہیں، میں ہوں: شہبازشریف

نیب کا اصل ٹارگٹ بیوروکریسی نہیں، میں ہوں: شہبازشریف

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا کہ مجھے پتا ہے نیب کا اصل ٹارگٹ بیوروکریسی نہیں میں ہوں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی صدارت میں پنجاب کابینہ کااجلاس ہوا۔اجلاس میں نیب کی جانب سے کرپشن کے الزام میں بیوروکریٹ احد چیمہ کی گرفتاری اور نیب کی کاروائیوں کاجائزہ لیا گیا۔اس موقع پراجلاس میں وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ،وزیرتعلیم رانا مشہود سمیت مختلف محکموں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب کوایک صوبائی وزیرنے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ نیب کااصل ٹارگٹ بیوروکریسی نہیں بلکہ ہم اور آپ ہیں۔
جس پرشہبازشریف نے کہاکہ مجھے پتا ہے نیب کا اصل ٹارگٹ بیوروکریسی نہیں میں ہوں۔کاش لودھراں کا ضمنی الیکشن نہ ہوتا توہمیں اس صورتحال کاسامنا نہ کرنا پڑتا۔جبکہ نیب بھی اس طرح ہمارے پیچھے نہ پڑتی۔اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب نے احد چیمہ کی گرفتاری کیخلاف مذمتی قرارداد منظور کرنے کی سفارش بھی کی۔