شادی سے ایک روز قبل دلہن نے دولہا کو آگ لگا کر مارڈالا

شادی سے ایک روز قبل دلہن نے دولہا کو آگ لگا کر مارڈالا

نئی دہلی: بھارت میں ایک دلہن نے شادی سے ایک روز  پہلے اپنے دولہا کو زندہ جلا کر قتل کر دیا۔

رپورٹ انڈیاٹائمز  کے مطابق اس 20سالہ ارونا نامی لڑکی کا تعلق بھارتی ریاست تلنگانہ کے ضلع جنگاﺅں میں واقع مادھارام گاﺅں سے ہے جس کی شادی 22سالہ یاکیہ نامی نوجوان سے ہو رہی تھی، لیکن اس نے یاکیہ کو شادی سے ایک دن پہلے پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی جس سے وہ بری طرح جھلس گیا۔


لڑکے کو تلنگانہ کے ایک نجی ہسپتال لیجایا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ مزید معلوم ہوا ہے کہ ارونا کسی اور نوجوان سے محبت کرتی تھی جس کا نام بلاسوامی ہے، جس کی وجہ سے وہ شادی نہیں کرنا چاہتی تھی۔ یاکیہ نے ہسپتال میں نزعی بیان دیتے ہوئے بتایا کہ ”اس پر ارونا اور اس کے بوائے فرینڈ بلاسوامی نے مل کر پٹرول چھڑکا اور آگ لگائی۔

پولیس کامزید کہنا ہے کہ ”مقتولہ اور ملزمہ ارونا قریبی رشتہ دار تھے جبکہ بلاسوامی بھی ان کا دور کا رشتہ تھا۔ بلاسوامی نے ارونا اس کے گھر رشتہ بھیجا تھا جسے اس کے ماں باپ نے مسترد کر دیا اور یاکیہ کے ساتھ اس کی شادی طے کر دی۔ واقعے کے روز ارونا نے یاکیہ کو اسے ملنے کے لیے بلایا تھا اور اپنے گھر کے باہر اپنے آشنا کے ساتھ مل کر اسے آگ لگا کر مارڈالا۔ ملزمان نے اعتراف جرم کر لیا ہے۔