ایسا زبر دست اسمارٹ فون آپ نےپہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا ،فیچرز انتہائی دلچسپ

ایسا زبر دست اسمارٹ فون آپ نےپہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا ،فیچرز انتہائی دلچسپ

دبئی: چینی کمپنی ویوو  کی نئی کانسیپٹ ڈیوائس کا مقابلہ کوئی اور کمپنی نہیں کر سکتی یہ ڈیوائس اپنی مثال آپ ہے۔ ویوو کے شاندار نئے کانسیپٹ اسمارٹ فون اپیکس کی اسکرین، کیمرہ اور دیگر فیچرز ایسے دلچسپ ہیں جو اب تک کبھی دیکھنے میں نہیں آئے۔

یعنی ایسی اسکرین جس پر انگلی رکھ کر فون کو ان لاک کیا جاسکتا ہے جبکہ دو دیگر فیچرز بھی دنگ کردینے والے ہیں۔

سکس انچ اسکرین کے اس موبائل  فون بیزل ناممکن حد تک کم کیے گئے ہیں یعنی تین سلائیڈز میں 1.8 ملی میٹر جبکہ نچلے حصے میں 4.3 ملی میٹر، اس طرح فریم اتنا سلم ہو گیا ہے کہ فرنٹ کیمرے کے لیے بلکل جگہ ہی نہیں بچی۔

اور اس چیز کومد نظر رکھتے ہوئے چینی کمپنی نے ایک انوکھا فرنٹ کیمرہ متعارف کرایا ہے جو کہ کسی ٹوسٹر کی طرح اوپری حصے پر باہر نکلتا ہے۔8 میگا پکسل لینس فون کے اوپری ایج میں 0.8 سیکنڈ میں باہر نکلتا ہے جبکہ بیک پر معمول کا ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ موجود ہے۔

ویوو نے او ایل ای ڈی پینلز سے اس ڈیوائس کو لوڈ کیا ہے جو کہ وائبریٹ ہوکر ویڈیوز، کالز اور گیمنگ کو ساﺅنڈ دیتے ہیں۔ویوو نے اسے ساﺅنڈ کاسٹنگ کا نام دیا ہے اور فون کی آواز حیران کن حد تک بلند ہوتی ہے۔فی الحال یہ فون کانسیپٹ ہے تو اسے فروخت کے لیے کب تک پیش کیا جائے گا، اس بارے میں کچھ کہنا ابھی ممکن نہیں۔