سلمان خان نے عامر خان سے خوفزدہ ہونے کا اعتراف کر لیا

سلمان خان نے عامر خان سے خوفزدہ ہونے کا اعتراف کر لیا

ممبئی: بالی ووڈ دبنگ سلمان خان نے ساتھی اداکار عامر خان سے فزدہ ہونے کا اعتراف کر لیا۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ کیریئر کی ابتدا میں اس بات سے خوفزدہ تھے کہ اگر عامر خان کی فلم ”قیامت سے قیامت“تک جتنی بڑی ہٹ فلم نہ دے سکے تو لوگ مجھ پر ہنسیں گے۔
ایک انٹرویو میں سلمان خان کا کہنا تھا کہ وہ مہنگا لائف اسٹائل اورعیش و عشرت کی زندگی کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ دبنگ اداکار کا کہنا تھا میں نے بہت سارے لوگوں کو دیکھا ہے جو چھٹیاں منانے بیرون ملک جاتے ہیں لیکن میں ایسی زندگی افورڈ نہیں ہوسکتا جس میں بہت سارا پیسہ خرچ ہو۔ سلمان نے اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جب میں نیا نیا فلم انڈسٹری میں آیا تھا اس وقت میں عامر خان کی سپر ہٹ فلم”قیامت سے قیامت تک“جیسی ہٹ فلم دینا چاہتا تھا۔ فلم انڈسٹری میں میرا سفرفلم”میں نے پیار کیا “سے شروع ہوا، لیکن فلم کی ریلیز سے قبل لوگ مجھے نہیں جانتے تھےاور یہ وقت میرے لیے بہت مشکل تھا کیونکہ اسی وقت ایک اور اداکار نے اپنا کیریئر شروع کیاتھا اور وہ عامر خان تھا۔
سلمان خان نے عامر خان سے متعلق اپنا خوف بیان کرتے ہوئے بتایا، ہم دونوں کا تعلق ایک ہی علاقے سے تھا، اس وقت میں نے سوچا کرتا تھا عامر خان ایک ہٹ فلم (قیامت سے قیامت تک) دے چکے ہیں لیکن میں ہٹ فلم نہ دے سکااور کامیاب نہ ہوسکا تو بیندرا کے تمام لوگ مجھ پر ہنسیں گے۔واضح رہے کہ سلمان خان ان دنوں ”ریس3“کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں ان کے مقابل اداکارہ جیکولین فرنینڈس مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔