میلان فیشن ویک میں ڈرون ماڈلز کی انٹری

میلان فیشن ویک میں ڈرون ماڈلز کی انٹری

میلان: اٹلی میں میلان فیشن ویک کی رعنائیاں عروج پر ہیں جس میں دیدہ زیب ملبوسات میں ماڈلز نے ریمپ پر جدید فیشن کے جلوے بکھیر کر شو کو چار چاند لگا دیئے۔

اٹلی کے شہر میلان میں سات روزتک جاری رہنے والے اس فیشن ویک کے اس وقت حاضرین دنگ رہ گئے جب نامور اطالوی برانڈنے2018-19کے موسمِ سرما اور خزاں کیلئے خواتین کے جدید فیشن سے آراستہ ملبوسات کی نمائش کے ساتھ جب بیگز کی نئی کولیکشن پیش کی تو ماڈلز کوئی اور نہیں بلکہ ڈرونزنکلے۔
رنگ برنگی روشنی بکھیرتے یہ ڈرونز ریمپ پر بیگز تھامے آئے تو لوگ اپنی حیرت روک نہ پائے اور بیگز کے ساتھ ساتھ ان انوکھے ماڈلز کو بھی داد دیتے نظر آئے۔