بھارتی ایئرفورس کی ایل او سی کی خلاف ورزی،پاک فضائیہ نے بھاگنے پر مجبور کردیا

بھارتی ایئرفورس کی ایل او سی کی خلاف ورزی،پاک فضائیہ نے بھاگنے پر مجبور کردیا
کیپشن: تصویر ٹوئٹر

راولپنڈی:بھارتی ایئر فورس کی مظفر آباد سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی ، پاک فضائیہ کے شاہینوں کے فضا میں بلند ہوتے ہی بدحواس دشمن الٹے پاؤں بھاگ کھڑا ہوا۔

e509c8c590648a29a26f0acfd84d9263

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی میجر جنر آصف غفور کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ بھارتی فضائیہ کی جانب سے رات گئے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی گئی ہے، بھارتی طیاروں نے لائن آف کنٹرول عبور کرنے کی بزدلانہ اور ناکام کوشش کی تاہم پاک فضائیہ کے فوری حرکت میں آنے پر بھارتی طیارے بھاگ نکلے۔

dfc7bbb4e31e28beabc266d4bd23c0ea


ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ بھارتی ایئرفورس کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی گئی ہے جب کہ پاک فضائیہ نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے اپنے جیٹ طیاروں کی فوری اور بروقت پراوازیں کیں جس کے بعد بھارتی طیارے واپس بھاگ گئے۔ انہوں نے لکھا کہ اس حوالے سے مزید تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔

65be86523da24e6a68ce77e6e87141e2


میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ایک اور ٹوئٹ پیغام میں کہا کہ بھارتی طیاروں نے مظفر آباد سیکٹر کی جانب سے دراندازی کرنے کی کوشش کی جب کہ پاک فضائیہ کی جانب سے بروقت اور موثر کارروائی کے نتیجے میں بھارتی طیارے بدحواسی میں اضافی لوڈ بالاکوٹ کے علاقے میں گرا کر بھاگ نکلے تاہم اس واقعے میں کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے مسلسل دھمکیوں کے بعد بھارتی فضائیہ نے پہلی بار یہ بزدلانہ قدم اٹھایا ہے۔

64fba6692eb385fd928fc9791004ca43