سام سنگ گیلکسی اے 50 سمارٹ فون لانچ کردیا گیا

سام سنگ گیلکسی اے 50 سمارٹ فون لانچ کردیا گیا
کیپشن: تصویر ٹوئٹر

سیئول :سام سنگ کمپنی کی جانب سے مڈ رینج سمارٹ فون گیلیکسی اے 50 متعارف کرا دیا گیا ہے۔

سمارٹ فون میں 6.4 انچ سپر امولڈ ڈسپلے اور ایکسینوس 9610 پروسیسر دیا گیا ہے۔ فون کی پشت پر ٹرپل کیمرہ سیٹ اپ دیا گیا ہے جس میں 25 میگا پکسل پرائمری کیمرہ ، 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اینگل شوٹر اور 5 میگا پکسل کا ڈیپتھ سینسر شامل ہیں۔

سمارٹ فون کا فرنٹ کیمرہ 25 میگا پکسل کا ہے۔ فون کو 4/6 جی بی ریم اور 64/128 جی بی اسٹوریج کے آپشن میں پیش کیا گیا ہے۔سٹوریج کو مائیکرو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے بڑھایا جا سکتا ہے۔

سمارٹ فون میں انفینیٹی یو ڈسپلے اور چار ہزار ملی ایمپیئر آورز کی بڑی بیٹری دی گئی ہے۔ انڈر ڈسپلے فنگر پرنٹ سکینر کو اسمارٹ فون کا حصہ بنایا گیا ہے۔

فون کو کالے ، کورل ، سفید اور نیلے رنگ میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔