آئی ایس پی آر نے بھارتی طیاروں کی جانب سے گرائے گئے پے لوڈ کی تصاویر جاری کردیں

آئی ایس پی آر نے بھارتی طیاروں کی جانب سے گرائے گئے پے لوڈ کی تصاویر جاری کردیں

اسلام آباد: بھارتی فضائیہ نے رات کی تاریکی میں پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تاہم پاک فضائیہ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بھارتی طیاروں کو دم دبا کر بھاگنے پر مجبور کردیا ۔

بھارتی طیارے جاتے ہوئے اضافی پے لوڈ جلد بازی میں پھینک کر فرار ہوگئے ۔

تاہم اب اس اضافی پے لوڈ کی تصاویر سامنے آگئیں ہیں جلد بازی میں پھینکے گئے پے لوڈ نے کسی بھی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں پہنچایا ۔آئی ایس پی آر نے بھارتی طیاروں کی طرف سے گرائے جانے والے پے لوڈ کی تصاویر جاری کر دیں ۔