ایل او سی کی خلاف ورزی، مقبوضہ کشمیر سمیت بھارت میں سکیورٹی الرٹ جاری

ایل او سی کی خلاف ورزی، مقبوضہ کشمیر سمیت بھارت میں سکیورٹی الرٹ جاری
کیپشن: تصویر ٹوئٹر

سرینگر:مقبوضہ جموں کشمیر میں تمام حساس مقامات پر ہائی سکیورٹی ہائی الرٹ کیا گیا۔

یہ الرٹ بھارتی ایئر فورس کی کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کے بعد جاری کیا گیا ہے۔حکام کے مطابق ایسا معمول کا حصہ ہے اور صرف جموں کشمیر ہی بلکہ پورے بھارت میں ایسا الرٹ جاری کیا گیا ہے اور سبھی حساس مقامات کی حفاظت بڑھادی گئی ہے۔

اس سے قبل بھارتی ایئر فورس نے دعویٰ کیا کہ ان کے جنگی جہازوں نے کنٹرول لائن پر کرکے پاکستانی علاقے میں ایک ہزار کلو گرام وزنی بم گراکر وہاں موجود ایک جنگجو کیمپ کو تباہ کردیا۔

پاکستانی فوج نے بھارت کی طرف سے ان کے علاقے میں دراندازی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کے طیاروں کی فوری جوابی کارروائی کے بعد بھارتی جہاز واپس چلے گئے۔ انہوں نے تاہم اپنے علاقے میں کسی جانی نقصان کی تردید کی۔