دراندازی کے بعد بھارتی وزیراعظم کا پہلا بیان سامنے آگیا

دراندازی کے بعد بھارتی وزیراعظم کا پہلا بیان سامنے آگیا
فوٹو این ڈی ٹی وی سکرین گریب

نئی دہلی : بھارتی طیاروں کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کے بعد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا پہلا بیان سامنے آگیا ہے ۔


انہوں نے راجھستان میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ " ملک سے بڑھ کر کچھ نہیں ، ملک کی ترقی کے لیے کام کرنیوالے ہر شخص کو سیلوٹ پیش کر تا ہوں ۔

مودی کا کہناتھا کہ " میں آپ کے جوش اور بلند حوصلے کے پیچھے چھپی وجہ سمجھ سکتاہوں مودی نے اپنے ساتھ بھارت ماتا جے کا نعرہ بھی لگوایا ۔ سوگند مجھے اس مٹی کی ۔۔۔میں دیش نہیں مٹنے دوں گا۔ میں یقین دلاتاہوں کہ  ملک مضبوط ہاتھوں میں ہے۔