بھارتی میڈیا نے پاکستان میں بھارتی فضائیہ کی کارروائی کی جعلی ویڈیو جاری کر دی

بھارتی میڈیا نے پاکستان میں بھارتی فضائیہ کی کارروائی کی جعلی ویڈیو جاری کر دی
کیپشن: فائل فوٹو

نئی دہلی :دم دبا کر بھاگنے والی بھارتی فضائیہ کی کارروائی کے بعد بھارتی میڈیا نے ایک ویڈیو بھی جاری کی جس سے متعلق یہ دعویٰ کیا گیا کہ یہ ویڈیو آج صبح پاکستان میں بھارتی فضائیہ کے طیاروں کی جانب سے کی جانے والی کارروائی کی ویڈیو ہے۔ 

بھارتی ٹی وی چینل اے بی پی نے اس ویڈیو کو اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر بھی شئیر کیا اور دعویٰ کیاکہ یہ ویڈیو بھارت کی پاکستان کے خلاف فضائی کارروائی کی ویڈیو ہے۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ بھارتی فضائیہ نے پاکستان میں دہشتگرد کے ٹھکانوں پر حملہ کر کے پلوامہ حملے کا بدلہ لے لیا ہے اور پاکستان کو سبق سکھا دیا ہے۔ 

a01d009f0e71435a234da3156123566a

تاہم بغیر تحقیق کیے اور بغیر سوچے سمجھے اس ویڈیو کو پوسٹ کرنے اور اس سے متعلق بھونڈا دعویٰ کرنے پر بھارت کی ایک مرتبہ پھر سے پوری دنیا میں جگ ہنسائی ہو گئی۔ 

بھارتی میڈیا کی جانب سے دکھائی جانے والی یہ ویڈیو آج کی نہیں بلکہ در اصل تین سال پُرانی ہے۔ یہ ویڈیو 2016ء کی ویڈیو ہے جو یوٹیوب پر بھی موجود ہے۔

b955d9736e2028312ab1128afea84abb 1a3c7378ab781a6a8c966f31e6d7297f