شعیب اختر کے بھارتی فوج کے حق میں بیان نے ہنگامہ کھڑا کر دیا

شعیب اختر کے بھارتی فوج کے حق میں بیان نے ہنگامہ کھڑا کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو۔۔

لاہور: شعیب اختر کی جانب سے بھارتی فوج کے حق میں دیئے گئے بیان نے پاکستانیوں کوناراض کر دیا ۔

راولپنڈی ایکسپریس  نے گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بھارت کو دیئے گئے پیغام کے ساتھ کھڑے ہیں تاہم پلوامہ میں بھارتی فوجیوں پر ہونے والا حملہ غیر منصفانہ تھا۔

تفصیلات کے مطابق دنیا کے تیز ترین فاسٹ باؤلر شعیب اختر بھی بھارتی کرکٹ بورڈ کی زبان بولنے لگے کہتے ہیں بھارتی کرکٹ بورڈ کو ورلڈ کپ میں پاکستان کے بائیکاٹ کا حق حاصل ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شعیب اختر کا کہناتھا وزیراعظم عمران خان کی جانب سے باھرت کو دیے گئے پیغام کے ساتھ کھڑے ہیں تاہم پلواما میں بھارتی فوجیوں کی ہلاکت غیر منصفانہ تھا۔

سوشل میڈیا صارفین نے شعیب اختر کے بیان غیر ذمہ دار کہا ہے ۔واضح رہے کہ پلوامہ حملے کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار پر غور شروع کر دیا تھا۔