بھارتی طیارے صرف تین منٹ تک پاکستانی حدود میں رہے ، شاہ محمود قریشی

بھارتی طیارے صرف تین منٹ تک پاکستانی حدود میں رہے ، شاہ محمود قریشی
فائل فوٹو

اسلام آباد: بھارت نے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی لیکن پاک فضائیہ کے بروقت جواب کے بعد بھارتی طیارے محض تین منٹ میں  پاکستانی حدود میں رہ سکے جس کی تصدیق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی کر دی ہے ۔


تفصیلات کے مطابق انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بھارتی دراندازی کے بارے میں بتایا کہ بھارتی طیارے محض تین منٹ ہی پاکستانی حدود میں رہے جس کے بعد پاک فضائیہ کے طیاروں کے خوف کی وجہ سے واپس بھاگنا پڑا ۔

ان کا مزید کہناتھا کہ پاکستان مسلح افواج ہر وقت تیار تھی ۔اسی وجہ سے بروقت جواب دینے کے لیے تیار تھے ۔اورنہ اتنی جلد ی میں ایمونیشن لوڈ کرکے پہنچا نہیں جاسکتاہے ۔