پاکستان میں بزدلانہ دراندازی کے بعد بھارت منہ چھپانے لگا

پاکستان میں بزدلانہ دراندازی کے بعد بھارت منہ چھپانے لگا
image by facebook

ممبئی : پاکستان میں بزدلانہ دراندازی کے بعد بھارت منہ چھپانے لگا ، بھارتی وزیر دفاع  اظہارلاعلمی کرتے ہوئے گاڑی میں بیٹھ کر چلتی بنیں۔


تفصیلات کے مطابق میڈیا بریفنگ کے دوران بھارتی وزارت خارجہ کے سیکریٹری وجے گوکھلے اپنے ہی صحافیوں کے سوالات کا جواب نہ دے پائے ، اٹھ کر چلے گئے۔

بھارتیو!چھپ کے آتے ہو پھر خود ہی منہ کیوں چھپاتے ہو ؟ بھارتی حکام اپنے ہی میڈیا کا سامنا کرنے سے گھبرانے لگے۔بھارتی وزیر دفاع نرمیلا شترمان کو میڈیا نے گھیر لیا ، وزیر دفاع نے بھارتی دراندازی سے لاعلمی کا اظہار کیا  اور گاڑی میں بیٹھ کر چلتی بنیں ۔

بھارتی وزارت خارجہ کیلئے بھی میڈیا بریفنگ میں سوالات کا جواب دینا مشکل ہوگیا۔ میڈیا کے بار بار سوالات پر بھارتی وزارت خارجہ کے سیکریٹری وجے گوکھلے اُٹھ کر چلے گئے۔